15

کا من ویلتھ گیمز میں پاکستان پہلا طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب

کا من ویلتھ گیمز میں پاکستان پہلا طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب،پاکستانی پہلوان محمد انعام نے نائجیرین پہلوان میلون بیبو کو شکست دے کر 86 کلو گرام فری سٹائل کشتی میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والے کا من ویلتھ گیمز میں پاکستان ایتھلیٹس ٹیم نے پہلا طلائی تمغہ جیتا. اس کے علاوہ پاکستان نے چار کانسی کے تمغے بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے 21ویں کا من ویلتھ گیمز میں محمد انعام نے حریف نائجیرین پہلوان میلون بیبو کو صفر کے مقابلے پر چھ پوائٹس سے شکست دی۔ آسٹریلیا 70، انگلستان 37 اور انڈیا 23 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبروں پر ہیںپاکستان کا نمبر اس فہرست میں 22واں ہے

اس کےعلاوہ پاکستان کی طرف سے محمد بلال ،18 سالہ طلحہ طالب اور 20 سالہ نور دستگیر نے کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں ان تینوں کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں