18

ڈیوائن جانسن(دی راک) کی فلم رامپیج متاثر کن بزنس کرنے میں ناکام۔

وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی فلم رامپیج جس کی سٹار کاسٹ میں دی راک شامل ہیں اپنے پہلے ہفتے میں ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں تقریبا 36.9 ملین ڈالرز کا بزنس کیا جو کہ ان کی باقی فلموں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ہفتے کے اختتام تک فلم متاثر کن بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔اس فلم کو امریکہ کے4101 سینما گھروں میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا۔یاد رہے کہ یہ فلم ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے یہ فلم 120 ملین ڈالرز کے بھاری بجٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔

اب دیکھا یہ جا رہا کہ کیا یہ فلم اپنا بجٹ پورا کر پاتی ہے کہ نہیں۔اس وقت رامپیج امریکی باکس آفس پر 36.9 ملین ڈالرز کے ساتھ ٹاپ پر ہے، ہارر فلم دی کوئٹ پلیس 32.6 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے،ٹروتھ اینڈ ڈیئر 19.1 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کیٹاگری میں : فلم

اپنا تبصرہ بھیجیں