17

جانئے وسیم اکرم کے بارے میں

وسیم اکرم

وسیم اکرم 3 جون، 1966 کو پاکستان، پنجاب کے شہر لاہورمیں پیدا ہونے وہ پاکستان کے مایہ ناز گیند باز مانے جاتے ہیں جو بائیں ہاتھ سے گیند بازی کرتے ہیں اوردنیا کے سب سے بہتر گیند باز مانے جاتے ہیں۔ وہ 356 ون ڈے اور 104 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، وسیم اکرم نے اپنی ابتدئی تعلیم گورنمنٹ کالج سول لائن لاہورسے حاصل کی،اور گورنمنٹ کالج سول لائن لاہور سے ہی اپنی کرکٹ کی شروعات کی،ان کی والد محمد اکرم اور فیملی کا تعلق بھارت کے شہرامرتسرسے تھا ، پاکستان کی آذادی کے بعد ان کی فیملی لاہورکے قریب ایک چھوٹے سے شہرکامونکی میں آ کر آباد ہوئی،

وسیم اکرم نے کرکٹ کا آغاز 1984 میں پاکستان آٹوموبیلز کارپوریشن سے کھیل کر کیا۔ آپ بعد میں 1988 میں برطانیہ کی کا‎ؤنٹی لینچیسٹر سے کھلنے کے لیے گئے وسیم اکرم کو کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے فاسٹ بولروں میں شمار کیا جاتا ہےانہوں نے بہت دیر تک کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھا.انہیں ریورس سوئنگ بولنگ کا بانی سمجھا جاتا ہے.

وسیم اکرم کوانٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کا سہرا پاکستان کی عظیم کھلاڑی عمران خان کے سر ہے ،عمران خان نے گلی محلے کی کرکٹ کھیلنے والے لڑکے کو انٹرنیشنل کرکٹ کا لیجنڈ بنا دیا.اس بات کا اظہار وسیم اکرم کئی دفعہ ٹی وی انٹرویومیں کر چکے ہیں 1992 کا ورلڈ کپ وسیم اکرم کیلئے اچھا ہوا اس کے بعد انہوں نے کبھی مڑ کے نہیں دیکھا،


ٹیسٹ کرکٹ

وسیم اکرم نے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 1985 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل کر کیا،اور اگلے ہی ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کی۔ جبکہ 104 ٹیسٹ میچز 414 وکٹیں حاصل کیں. ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 5 دفعہ 10 وکٹیں جبکہ 25 دفعہ 5 وکٹیں حاصل کیں،ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بہترین بولنگ 119 رنز دے کر 7 وکٹیں ہیں

ٹیسٹ میچز وکٹیں بہترین بولنگ 10 وکٹیں 5 وکٹیں
104 414 7/119 5 دفعہ 25 دفعہ

ایک روزہ کرکٹ

وسیم اکرم نے ایک روزہ کرکٹ کا آغاز 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا، نیوزی لینڈ کے خلاف ہی تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کیں،وسیم اکرم ایک روزہ کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے‍ کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 356 ایک روزہ میچوں میں 502 وکٹیں لیں،ایک روزہ کرکٹ میں ان کی بہترین بولنگ 15 رنز دے کر 5 وکٹیں ہیں، انہوں نےایک روزہ کرکٹ میں 6 دفعہ 5 وکٹیں حاصل کیں.

ون ڈے میچز وکٹیں بہترین بولنگ 5 وکٹیں
356 502 5/15 6

بیٹینگ

کیٹگری سکور 50 100 ٹاپ سکور
ٹیسٹ کرکٹ 2898 3 7 257*
ایک روزہ کرکٹ 3717 6 0 86

ذاتی زندگی

وسیم اکرم نے پہلی شادی 1995 میں ہما مفتی سے کی،ان کی یہ شادی 15 سال رہی اس کے بعد ہما مفتی کا انتقال ہو گیا، پہلی شادی سے وسیم اکرم کے دو لڑکے ہیں ایک کا نام تیمور اور دوسرے کا نام اکبر ہے ،وسیم اکرم نے دوسری شادی 2013 میں ایک آسڑیلین لڑکی شینزا سے کی،شینزا میں سے ان کی ایک بیٹی ہیں جس کا نام آئیلہ اکرم رکھا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں