23

نو نیڈل پالیسی دو انڈین ایتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز سے نکال دیا گیا

نو نیڈل پالیسی ‌کے تحت دو انڈین ایتھلیٹس کو واپس انڈیا بھیج دیا گیا نو نیڈل پالیسی ‌کا مطلب کسی قسم کے انجکشن کے استعمال پر پابندی ہے ٹرپل جمپر راکیش بابو اور ریس واکر عرفان کولوتھم تھودی کے اجازت نامے منسوخ کر دیے ہیں کامن ویلتھ گئیمز فیڈریشن انھیں پہلی دستیاب فلائٹ سے انڈیا واپس جانے کے لیے کہا ہے

بی بی سی اردو نیوز کے مطابق ان کامن ویلتھ گیمز کے دوران انڈین ٹیم کی جانب سے دو بار اس پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ۔ایک آسٹریلین انٹی ڈوپنگ اہلکار نے بابو کے بیگ سے سرنج برآمد کی تھی اور صفائی کرنے والے عملے کے ایک اہلکار کو ان کے کمرے میں ٹیبل پر پڑے ہوئے ایک کپ میں سرنج ملی تھی
بی بی سی اردو نیوز کے مطابق جمعے کو سی جی ایف کی سماعت کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے صدر لوئز مارٹن نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ‘ناقابل اعتبار اور ٹال مٹول’ کرنے والے ثبوت فراہم کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے کہا کہ ‘کوئی رعایت نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی رعایت نہیں ہے۔’
فیڈریشن کی صدر کے مطابق ‘دونوں ایتھلیٹس کو معطل کر کے باہر نکال دیا گیا ہے۔’دونوں ایتھلیٹس نے سرنجوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ راکیش بابو نے 14 اپریل کو مردوں کی ٹرپل چھلانگ میں شرکت کی تھی، جبکہ عرفان نے مردوں کے 20 کلومیٹر دور میں کےمقابلے میں حصہ لیا تھا۔.

اپنا تبصرہ بھیجیں