17

فٹبال اپڈیٹ:فرینچ چیمپیئنز لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے موناکو کو ہرا کر چیمپیئنز لیگ اپنے نام کر لی۔

فرانس میں جاری فرینچ چیمپیئنز لیگ کا اختتام پیرس سینٹ جرمین کی جیت کے ساتھ ہوا،سنڈے کو ہونے والے اس میچ میں پی ایس جی نے موناکو کی ٹیم کو 1۔7 سے شکست دے کر فرینچ چیمپیئنز لیگ اپنے نام کر لی۔پی ایس جی نےچھٹی دفعہ چیمپیئنز لیگ اپنے نام کی،مشہور کھلاڑی نیمار بھی پی ایس جی کی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں پی ایس جی کی ٹیم نے نیمار کو ریکارڈ رقم میں خریدا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیمار 273.6 ملین ڈالرز میں پی ایس جی کی ٹیم کا حصہ بنے۔

یاد رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے مسلسل 5 دفعہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور مسلسل چوتھی دفعہ موناکو کی ٹیم کو شکست دی ہےاور اس لیگ میں ہونے والے تمام 16 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں