14

سٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والے وارون دھوان کو لگا جھٹکا۔

اس ہفتے ریلیز ہونے والی وارون دھوان کی فلم اکتوبر باکس آفس پر ناکام۔فلم اپنے پہلے تین دنوں میں صرف 19 کڑور روپے کمانے میں کامیاب ہوئی،اس فلم کو وارون دھوان کے کیرئیر کی فلاپ ترین فلم مانا جا رہا ہے۔

فلم اکتوبر اپنے پہلے روز 5 کڑور دوسرے روز 7 کڑور تیسرے روز 7.5 کڑور کمانے میں کامیاب رہی۔یاد رہے کہ یہ فلم ایک درمیانے بجٹ کی فلم ہے یہ فلم 45 کڑور کے بجٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے اس فلم کو دنیا بھر میں 2308 سینما گھروں میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے اگر یہ فلم 55 کڑور کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے ہٹ فلم تصور کیا جائے گا

اس فلم کے ساتھ ریلیز ہونے والی عرفان خان کی فلم بلیک میل اور تبو کی فلم میسنگ کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں